مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کے ساحلی علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کینیا کی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح شدت پسندوں نے دو مختلف مقامات پر حملہ کیا،جن میں مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک ہوئے۔ریڈ کراس کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ پولیس اسٹیشن تھا۔ حملے کے بعد پولیس اسٹیشن کے باہر ٹرک کو بھی آگ لگادی گئی۔ تین زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ ساحلی علاقے کو نشانہ بنائیں گے۔
مہر نیوز/6 جولائی / 2014 ء : کینیا کے ساحلی علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1838006
آپ کا تبصرہ